بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی کی مناسبت سے 26 اگست کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال

MUST READ

پِگــری گُلامـــی – دومی بهر

پِگــری گُلامـــی – دومی بهر

بلوچستان میں پاکستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررها هے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

بلوچستان میں پاکستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررها هے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے

«تپاکی زندگیں راجءِ نشان اِنت»

«تپاکی زندگیں راجءِ نشان اِنت»

کوردستـــان ءِ پلیـــں شهیـــدان ءَ هـــزاراں ســـــلام

کوردستـــان ءِ پلیـــں شهیـــدان ءَ هـــزاراں ســـــلام

گپ و ترانے گون بیگواهین محمد اقبال بلوچءِ برات محمد انور بلوچءَ1اگست 2008 شالءَ

گپ و ترانے گون بیگواهین محمد اقبال بلوچءِ برات محمد انور بلوچءَ1اگست 2008 شالءَ

بلوچستان سمینار اسٹوکھولم سویڈنءَ پروفیسر ڈاکٹر مصطفےءِ تران

بلوچستان سمینار اسٹوکھولم سویڈنءَ پروفیسر ڈاکٹر مصطفےءِ تران

مکران آپریشنوں کے پیچھے اصل محرک پاکستان وچین معاہدات ہیں،حیر بیار مری

مکران آپریشنوں کے پیچھے اصل محرک پاکستان وچین معاہدات ہیں،حیر بیار مری

شھید الیاس نزرءِ ماتءِ کلوّہ

شھید الیاس نزرءِ ماتءِ کلوّہ

مـولانا آزات بــوت

مـولانا آزات بــوت

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی چیئرمین زاہد بلوچ(بلوچ خان) اغواء

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی چیئرمین زاہد بلوچ(بلوچ خان) اغواء

بلــوچ هُـــژّار

بلــوچ هُـــژّار

نواب مری کو بھی کاہان کوہستان مری لے جانے کے بجائے نیوکاہان کوئٹہ میں اپنے فکری ساتھیوں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے۔حیربیار مری

نواب مری کو بھی کاہان کوہستان مری لے جانے کے بجائے نیوکاہان کوئٹہ میں اپنے فکری ساتھیوں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے۔حیربیار مری

ہم پاکستان کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار ہیں‘: بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر سے انٹرویو

ہم پاکستان کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار ہیں‘: بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر سے انٹرویو

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں حوصلہ کھو دیا،سی پیک ناکام ہے ۔ ڈاکٹر اللہ نذر

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں حوصلہ کھو دیا،سی پیک ناکام ہے ۔ ڈاکٹر اللہ نذر

بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی کی مناسبت سے 26 اگست کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال

2020-03-26 08:42:37
Share on

بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی کی مناسبت سے 26 اگست کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال
بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی کی مناسبت سے 26 اگست کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ بی آر پی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنان، بلوچ جہد آجوئی سے منسلک جہدکار اور پوری بلوچ قوم ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر بگٹی کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کرکے انکی زندگی، جدوجہد اور عظیم قربانی پر روشنی ڈال کر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے باہر کراچی اور دیگر شہروں میں شہیداعظم کی یاد میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ بیرونی ممالک خاص کر یورپ بھر اور دیگر ممالک میں پارٹی چیپٹرز کی جانب سے بلوچ تحریک کے بانی کو یاد کرکے انکی جدوجہد اور قربانی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا اور مظلوم قوموں کی جدوجہد کی تاریخ میں صف اول کے رہنماوں میں شمار ہونے والی شخصیت نواب اکبر بگٹی کو اپنی قوم و سرزمین کی خاطر آخری سانس تک جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جائے۔ آگاہی مہم، سٹڈی سرکلز، قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرکے ڈاڈائے قوم کی روح کے ایصال ثواب کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود شہیداعظم کی شہادت کی یاد آج بھی ہر بلوچ مرد و عورت، جوان و پیر اور بچے و بوڑھے کے ذہن میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔ انکی جدائی کا صدمہ آج بھی ہر بلوچ اپنے دل میں بے حد محسوس کرتا ہے اور یہی وہ طاقت ہے جو بلوچ نوجوانوں کی دل و دماغ میں تحریک میں شمولیت اور بلوچ ننگ و ناموس و قومی آجوئی کی خاطر جان کی بازی لگانے کیلئے بھی تیار کرتی ہے۔ بلوچ نوجوانوں کی بلوچ قومی جدوجہد میں جوک در جوک شمولیت اور بین الاقوامی سطح پر بلوچ قومی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی اور ہزاروں بلوچ شہداء کی قربانیوں کی بدولت کی ممکن ہوسکی ہے۔ دشمن ریاست کو گھمنڈ تھا کہ وہ پیران سالہ بلوچ شیر رہنما کو مکاری سے شہید کرکے بلوچ قوم کو ابدی غلامی میں دھکیل دیگی لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں ہوئی ہوگی کی شہید اعظم ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے جو شہادت کے بعد بھی لاکھوں بلوچ نوجوانوں کی ذہنوں میں نہ صرف زندہ رہے گی بلکہ انکے نظریے اور سوچ کی بدولت بلوچ جہدکار ریاست کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے اور بلوچ قومی جہد ایک ناقابل شکست تحریک کی شکل اختیار کرلے گی۔ بیان میں تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی گئی کہ بلوچستان بھر میں بی آر پی کی کال کی پر اگست کو شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی بھرپور حمایت کرکے شہید اعظم نواب اکبر خان بگٹی کو خراج تحسین پیش کرکے قوم دوستی کا ثبوت دیں۔

 

Share on
Previous article

تمام آزادی پسند بلوچ 5 اگست کو برلن کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں : حیربیار مری

NEXT article

ضلع کیچ کے سابق امیر مولوی احتشام الحق اور ان کا بیٹے کے قتل

LEAVE A REPLY