کوئٹہ / بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں مردم شماری کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر میں ایک دفعہ پھر اسے ایک سازش قرار دیکر اسے بلوچ قوم کی زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’’مردم شماری بلوچ قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ لہٰذا بلوچ پوری طاقت کے ساتھ پاکستانی مردم شماری کی مخالفت کریں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’کچھ جعلی قوم پرست، سرکاری شریک کار اور موقع پرست بلوچستان میں پاکستانی مردم شماری کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کریں گے‘‘۔ حالیہ ٹوئیٹر پیغامات میں بلوچ قوم پرست رہنما نے کہا ہے کہ’’ وفاق پرست جماعتیں ففتھ کالمسٹ ہیں، یہی وجہ ہے کہ بلوچوں نے انہیں مسترد کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ بلوچ آزادی چاہتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بھی انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
ایرانءِ بلــوچ دژمنیـں واکدارانی پنـــدل
اساتذہ و سرکاری ملازمین مردم شماری میں حصہ لینے سے گریز کریں،سخت حملے کریں گے، بی ایل ایف