کوئٹہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے بی این ایم کیچ ریجن کے صدر سلیمان بلوچ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان بلوچ ایک انتہائی لائق، مخلص، محب وطن سیاسی ساتھی تھے۔ ان کی کوششوں اور انتھک محنت کی وجہ سے بی این ایم مزکورہ علاقوں میں فعال رہا۔ ان کی غیر موجودگی ایک بہت بڑی نقصان اور خلاء ہے۔ مگر انہوں نے اپنے ریجن میں تنظیم کو متحرک کرکے دوستوں کے حوالے کیا ہے۔ سیاسی کارکن سلیمان بلوچ اور دوسرے شہدا کے کاروان کو آگے لے جانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا کہ دشمن فوج نے جس بزدلی سے گھر میں گھس ایک اور بلوچ رہنما کو شہید کیا، وہ پاکستان کی درندگی ، غیر جمہوری اور غیر انسانی افعال کا ثبوت ہے۔ مگر وہ بی این ایم اور بلوچ قوم کو اپنی حق ”حق آزادی‘‘ سے پیچھے دھکیلنے میں ناکام رہا ہے۔ اس طرح کا قتل ہمارے لئے نئی مثال نہیں ہیں۔ اس سے پہلے بی این ایم کے بانی قائد غلام محمد بلوچ کو تربت میں انکی وکیل کے دفتر سے اُٹھا کر بعد میں مسخ شدہ لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔ مدبر سیاسی رہنما بی این ایم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کو اسی فوج نے مستونگ میں ان کے ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔ بلوچ تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے انتہا درجے کی بربریت میں مصروف ہیں۔ آج کی مہذب دنیامیں قومی تحریکوں کے خلاف اس طرح کی غیر انسانی بربریت کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔ خلیل بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں اتنے بڑے انسانی بحران پر ہمسایہ ممالک، مہذب دنیا اور اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے۔
سویڈن میں 1998 کو بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں میں جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کے خلاف آگاہی مہم
بلوچ کی عدم شرکت سے گوادر حوالے کوئی بھی معاہدہ خطے میں انتشار کا باعث بنے گا ۔ حیربیار مری